بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں نویں روز بھی دھرنا جاری

گوادر:بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں نویں روز سے دھرنا جاری ہے،ایم ایٹ شاہراہ اور مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے لوگوں کی جگہ جگہ تلاشی،تلار چیک پوسٹ پر رکاوٹیں ابھی تک ہٹائی نہیں گئی ضلعی انتظامیہ نے گوادر شہر کو پانی کی سپلائی بحال کردی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر کے پدی زر میرین ڈرائیو میں دھرنا 9ویں روز بھی جاری رہا ہے دھرنے میں لوگوں کی کژیر تعداد موجود تھی دھرنے سے بی وائی سی کے مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا اور کہاکہ حکومت مذاکرات کرکے اپنے وعدوں سے منحرف ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے حکومتی وفد کے ساتھ کافی تعادن کیا لیکن لگتا ہے اختیارات کسی اور کے پاس ہیں جو کسی بھی طرح پرامن ماحول کے حق میں نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ایک پرامن راج مچی گیدرنگ پر تشدد کرکے یہ پیغام دیاگیا کہ بلوچستان میں سیاسی جلسہ اور جلوس پر غیراعلانیہ پابندی ہے۔دریں اثنا نو دن بعد گوادر شہر میں موبائل سروس چند گھنٹوں کے لیے بحال کرکے دوبارہ بند کردی گئی جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر ابھی بھی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے دوسرے شہروں سے گوادر جانے والے لوگ دودن سے مکران کوسٹل ہائی وے پر اوتھل کے مقام پر محصور ہیں اور مسافر گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے زرائع نے بتایا کہ تلار چیک پوسٹ پر رکاوٹیں ابھی بھی موجود ہیں اور گوادر کے لیئے جانے والے لوگوں سے بازپرس کی جارہی ہے اور انہیں گھنٹوں روکا جارہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ گوادر شہر میں پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جبکہ پی ٹی سی ایل 5جی سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے