ماہ صفر المظفر۶۴۴۱؁ھ کا چاند نظرنہیں آیا،یکم صفر المظفر7اگست 2024 ء بروزبدھ کو ہوگی،مولانا عبد الخبیر آزاد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ماہ صفر المظفر ۶۴۴۱؁ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا اجلاس بمقام دفتر ڈپٹی کمشنر کچہری روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا‘اجلاس میں وزارت مذہبی اْمورپاکستان سے حافظ عبدالقدوس نے اپنی خدمات سرانجام دیں جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ اور وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں تھے۔اجلاس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے جو اراکین شریک ہوئے جن میں مفتی قاری مہراللہ،پیر سید حبیب اللہ چشتی،مفتی یوسف کشمیری اور زونل ممبران میں مولانا انوار الحق حقانی،ڈاکٹر عطاء الرحمن،قاری حفیظ اللہ، مولانا نقیب اللہ آغا، مولانا محمد جان قاسمی، قاری عبدالرشید ہزاروی،علامہ قربان علی توسلی، مولانا عتیق الرحمن شاہ،و دیگر علماء کرام میں مفتی محمد رمضان سیالوی،مفتی محمد طیب قریشی،مولانا سجاد حسین نقوی،علامہ اطہر حسین مشہدی،مفتی محمدروزی خان،علامہ محمد رشید ترابی،مولانا مقصود احمد توحیدی،مولانا حسین احمد،سید عبدالبصیر آزاد،پروفیسر ظفر اللہ جان،عمردرانی،حاجی غلام حسین گیلانی شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد،لاہور،پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلودرہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم صفر المظفر۶۴۴۱؁ھ بمطابق 7 اگست2024ء بروزبدھ کو ہوگی،اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت،مقبوضہ کشمیراور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے