جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے،لعل جان جعفر

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادرصوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی زیر صدارت بلوچستان سوشیو اکنامک ڈیولپمنٹ پراجیکٹس میں شامل روڈ سیکٹر منصوبوں پر پیش رفت کا پہلا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر بلوچستان سوشیو اکنامک ڈیولپمنٹ پراجیکٹس شہزاد حسن جعفر، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ قاسم کاکڑ، چیف انجینئر روڈز خضدار زون اقبال کاسی، ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل واجہ نعمت کے علاؤہ ضلعی انجینئر آفیسران اور محکمہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں روڈ سیکٹر کے تمام منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے منصوبوں کو منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی کے علاوہ بلوچستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے فیز II کی تیاری کے لیے بھی ہدایات دیں۔اجلاس کو صوبے میں جاری روڈ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مالی سال کے اندر وقت مقررہ یا اس سے بھی پہلے مکمل کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے