بلوچستان دھرنے جاری،کئی شہروں میں اشیا خورد و نوش کی قلت کا خطرہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے کئی علاقوں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر دھرنے جاری ہیں صوبے میں راستوں اور مواصلاتی نظام کے بند ہونے کے باعث کئی شہروں اور دیہاتوں میں اشیا خورد و نوش کی کمی پیدا ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔تربت، گوادرم پنجگور اور ارد گرد علاقوں میں مواصلاتی نظام منقطع ہو گیا ہے اور ان علاقوں سے باہر کسی کا اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ ممکن نہیں رہا۔27 جوالائی سے پانچ اگست تک مکران کے ضلع گودار، تربت اور پنجگور کا بڑے شہروں سے زمینی رابطہ بھی منقطع رہا، جس کے باعث ان شہروں میں اشیا خورد و نوش کا بحران جنم لے چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے