عمران خان کو عوام کی طاقت سے رہا کروائیں گے،منورہ بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مر کز ی سینئر نا ئب صدر سابق رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان نا صرف بین الاقوامی لیڈر بلکہ پاکستان کے عوام کی آخری امید بھی ہیں، عمران خان خود کہہ رہے انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کوانکے ذاتی معالج کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو زین العابدین خلجی اورسید اقبال شاہ ایڈو کیٹ سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔سابق رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ نے کہا کہ عمران خان بین الاقوامی لیڈر ہیں جنہیں تندور جیسے کمرے میں رکھا گیا ہے عمران خان خود کہہ رہے ہیں انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کوانکے ذاتی معالج کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں آج بھی عوام کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں عمران خان کے دور اقتدار میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا تھا عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کا خزانہ بھرا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی میں جو قانون سازی کی اس سے عوام کو کیا فائدہ ملا؟ عمران کے دور میں مہنگائی کی شرح کم تھی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اختلافات ہر سیاسی جماعت میں ہوتے رہتے ہیں عمران خان کی رہائی کے لئے پر امن اقدامات اٹھائیں گے عمران خان کو عوام کی طاقت سے رہا کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے