بلوچستان کے سلگتے مسائل پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے مسائل پرخاموشی لمحہ فکریہ ہے بجلی بلوں نے ہر گھر کو شدیدمتاثر کیا ہے جماعت اسلامی کا بجلی بلوں ،ٹیکسزومہنگائی میں اضافہ اور آئی پی پیز کی لوٹ مارکے خلاف دھرنا سب کا مشترکہ دھرنا ہے عوام الناس کو جماعت اسلامی کیساتھ ہرقسم تعاون کرنا چاہیے اہل بلوچستان کوحقوق دینے ،حالات کی درستگی مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ،حقوق سے محرومی ،بدعنوانی ، لاقانونیت ،لوگوں کا لاپتہ ہونا ،تجارت وکاروبار پرقبضہ بلوچستان کے سلگتے مسائل ہیں جسے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے وسائل کی حفاظت ،بدعنوانی کے خاتمہ ،عوام کے مسائل کے حل کیلئے بہت بڑے بڑے لٹیروں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے آئی پی پیز اور آئی ایم ایف نے ملک کی معیشت کا بیڑھ غرق کر دیا ہے ۔قومی خزانے کو لوٹنے والے حکومت میں شامل ہیں ۔آئی پی پیز کے نام پر ملک کی معیشت قومی خزانہ لوٹنے والے گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی پارٹیوں کے لوگ ہیں عوام الناس ان لٹیروں کا بائیکاٹ کرکے جماعت اسلامی کی عوامی انقلابی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی کے دھرنے کے مطالبات مانگ کر عوا م کو ریلیف دیا جائے ۔بجلی بنانے والی کمپنیاں پاکستان سے ڈالر بٹورنے والی کمپنیاں بن گئی ہیں الحمداللہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی آئی پی پیز کی لوٹ مار اور کمپنیوں اور ان کے مالکان عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیے ہیں البتہ حکمران اور مقتدر قوتیں اب تک آئی پی پیز کمپنیوں کی لوٹ مار اوران کے مالکان کو چھپاناچاہتی ہے ۔جماعت اسلامی ان لٹیروں کو ہر صورت بے نقاب کرکے قومی دولت کی حفاظت اور عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے الحمداللہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے عوام اگربجلی بلوں ،ٹیکسزومہنگائی میں کمی اور آئی پی پیز کی لوٹ مارختم کرنا چاہتا ہے تو جماعت اسلامی کے دھرنوں واحتجاج میں شرکت کریں ۔جلائو،گیرائو،قتل وغارت اور لوٹ مار کے بجائے جمہوری طریقے سے احتجاج کرناچاہیے ۔بلوچستان وفاق ومقتدرقوتوں کی بے حسی غفلت وکوتاہی ،جمہوری آئینی حقوق نہ دینے کی وجہ سے آٹش فشاں بنا ہوا ہے ۔اسماعیل ہانیہ بہادر حقیقی مجاہد اور فلسطین کی آزادی کیلئے خاندان سمیت میدان عمل میں عملی جہاد کر نے والا لیڈرتھا۔بلوچستان میں احتجاج ،جھلائو گھیرائو ہڑتال ،طاقت کا استعمال ،گرفتاری ،بدامنی پیداکرکے وسائل کو لوٹنے کی سازشیں جاری ہیں جس سے ناکا م بناناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے