بلوچستان کی بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران طوفانی بارشوں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پروانشل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران طوفانی بارشوں کا امکان ہے زیارت، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، سبی، دکی، کوہلو، بار کھان، جعفر آباد نصیر آباد، صحبت پور، خضدار، قلات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے رپورٹ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش بارکھان کے علاقے میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،بلوچستان کے علاقے سبی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی24 گھنٹے کے دوران صوبے کا گرم ترین علاقہ نوکنڈی رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیارت صوبے کا ٹھنڈا ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔