کوئٹہ،بولان میڈیکل ہسپتال میں نصب انجیو گرافی مشین 3 سال بعد فعال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں نصب انجیو گرافی مشین کو 3 سال بعد فعال کردیا گیا۔کوئٹہ میں دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بی ایم سی ہسپتال کے کیتھ لیب میں نصب انجیو گرافی مشین 3 سال سے خراب تھی، مشین کے خراب اسپئیر پارٹس کی تبدیلی کے بعد اسے فعال کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کا بتانا ہیکہ اسپتال میں 3 سال بعد دل کے مریضوں کی انجیو گرافی شروع ہوگئی ہے، شعبہ امراض قلب میں دل کے بند شریانوں کے کیسز کو دیکھا جارہا ہے، بی ایم سی ہسپتال میں نصب انجیو گرافی مشین 2021 سے خراب پڑی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے