بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاہدے پر عملدرآمدشروع،قومی شاہراہوں پر دھرنے ختم،گوادر و کوئٹہ میں بدستور جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع صوبے کے مختلف علاقوں اور قومی شاہراہوں پر دھرنے ختم ہوگئے گوادر اور کوئٹہ کے سریاب روڈ پر علامتی دھرنے بدستور جاری کوئٹہ کے زیڈزون پر سے کنٹینر اور خاردار تار یں ہٹا کر ٹریفک بحال کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں گذشتہ شب ضلع انتظامیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان سات نکاتی معاہدہ طے پایا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے مطابق بلو چستان اور کر اچی میں راجی مچی کی پا داش میں گر فتار شد ہ افراد کے دھر نا ختم ہو نے سے پہلے رہا ئی حکم جار ی اور جن افراد کو جو ڈیشل ریما نڈ پر بھیجا گیا ہے انہیں عدالتی کاروائی کے بعد 15اگست 2024تک رہا کیا جا ئے گا، سندھ میں گر فتا ر افراد کے لئے صو با ئی حکو مت سند ھ حکو مت سے رابطہ کر ئے گی اوران کی رہا ئی کو یقینی بنائی جائے گی، تما م ایف آئی آر اور درج شد ہ مقد مات کو خارج کیا جائے گا ما سوائے وہ مقد مات جن میں جا نی نقصا ن ہوا، تما م راستے اور شا ہر اہیں دھر نا ختم ہو تے ہی تما م ٹر یفک کے لئے کھول دی جائیں گی،دھر نا ختم ہو تے ہی نیٹ ورک اور انٹر نیٹ 2سے 3گھنٹوں میں بحا ل ہو نا شروع کردیا جائے گا،تما م اشیاء جو حکومتی اداروں کے قبضے میں ہیں وہ ایک گھنٹے کے اند ر واپس کی جائیں گی اور اس حوالے سے انتظامیہ اور بی وئے سی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی،دھر نا ختم ہو تے ہی کسی بھی شہر ی کو اس دھر نے کی پا داش میں نہ ہی ہر اساں کیا جائے گا اور نہ ہی انتقا می کاروئیوں کا نشا نہ بنا یا جائے گا اور نہ ہی راجی مچی کے حوالے سے کوئی ایف آئی آر درج کی جا ئے گی، معاہدے کے متن میں کہا گیا ہے کہ راجی مچی کے دوران احتجا جی اور دھر نے میں جا نی نقصا ن اور زخمی ہو نے کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جا ئے گی جو کہ بی وائی سی لو احقین کی مد عیت میں ہو گی،گو ادر میر ین ڈرائیو کے ساتھ بلو چستان بھر میں راجی مچی کے حو الے سے بی وائی سی کے دھر نے ختم کئے جائیں گے۔معاہدے پر جمعہ کو عملدرآمد کا اغاز ہوگیا جس کے بعد گوادر میں حراست میں لئے گئے 77 افراد کو رہاکر دیا گیاجبکہ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا جاری رہا۔ کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جب معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوتا ہے دھرنا جاری رہے گا تاہم گوادر کے مختلف علاقوں میں دوکانیں کھلنا شروع ہوگئیں حب میں ضلع انتظامیہ نے کوئٹہ کراچی روڈ حب بائی پاس چوک سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جس کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت بحال ہوگئی۔اسی طرح کوئٹہ تفتان شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا کوئٹہ کے گاہی خان چوک،بروری،سبزل روڈ اور دیگر شاہراہوں کو مشتعل افراد نے جمعہ کی صبح بند کیا تھا وہ شاہراہیں بھی شام کو کھول دی گئیں تاہم سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے مظاہرین کا دھرنا بدستور جاری رہا۔کوئٹہ کے ریڈ زون کے اطراف میں سڑکوں سے ایک ہفتہ قبل لگائے گئے کی کنٹینرز اور خاردار تاریں ہٹا دی گئیں ریڈ زون کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک بحال ہوگئی۔
