اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف جمعیت کی مرکزی کال پر کوئٹہ میں احتجاجی ر یلی و مظاہرہ

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف جمعیت علما اسلام کی مرکزی کال پر کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔جمعیت علمااسلام ف کی احتجاجی ریلی کا آغاز جناح روڈ پر جے یو آئی کے صوبائی دفتر سے ہوا ریلی کے شرکا نے بینر اور پارٹی پر چم اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی منان چوک پر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالوسع،اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری اور دیگر مقررین نے اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی اس موقع پر مولانا عبدالواسع کا کہناتھا جمعیت علما اسلام کے کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر سٹرکوں پر نکلے ہیں جمعیت علماء اسلام عالم اسلام کے حکمرانوں کا ضمیر جھجوڑنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے