ہم بھی پاکستانی ہیں، پاکستانی جھنڈے اسمبلی لانےکی کیا ضرورت ہے،میر یونس عزیز زہری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری نے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی پر قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی پاکستانی ہیں پاکستانی جھنڈے اسمبلی لانے کی کیا ضرورت ہے ہمیں کسی سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں اسمبلی میں پاکستانی جھنڈے تقسیم کرنے کا کونسا طریقہ ہے کل ایوان میں پارٹی کے جھنڈے تقسیم کئے جائینگے۔