کیسکو نے صارفین کیلئے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں دس روز کی توسیع کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے اور اس سلسلے میں کیسکو نے صارفین کے ماہ جولائی اور اگست 2024کے بلوں کی مقررہ تاریخوں میں 10 دن تک کی توسیع دی گئی۔ صارفین کی سہولت کے پیش نظر جولائی اور اگست کے بجلی بلوں کی تاخیر سے جمع کروانے پر جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے۔لہٰذااب کیسکو کے تمام صارفین مقررہ تاریخ کے 10 روز بعد یعنی 9اگست تک اپنے بجلی بل لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر جمع کروا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے