کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 730 روپے تک پہنچ گئی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں مرغی کے نرخ مزید بڑھ گئے، گوشت کی فی کلو قیمت 730 روپے تک پہنچ گئی۔پنجاب سے سپلائی بند ہونے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران مرغی کا گوشت 300 روپے کلو تک مہنگا ہو چکا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 730 روپے تک پہنچ چکی ہے، کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، گوشت مہنگا ہونے سے کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔