بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے کی شاہراہوں کی بندش کیخلاف وفاقی وصوبائی سیکرٹری داخلہ ومتعلقہ کمشنرزسے جواب طلب کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے کی شاہراہوں کی بندش کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت کر تے ہوئے وفاقی وصوبائی سیکرٹری داخلہ ومتعلقہ کمشنرزسے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر کے رہائشی نذیربلوچ کی جانب سے صوبے کی شاہراہوں کی بندش کے خلاف آئینی درخواست دائرکی گئی، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑاورجسٹس شوکت علی رخشانی نے کی،درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کی، درخواست گزار نے سماعت کے دوران کہا کہ راستوں کی بندش سے عوام کوآمدورفت، کاروبار، تعلیم وصحت کی راہ مشکلات ومصائب کاسامنا کرناپڑرہاہے مریض، مسافر اور طالب علم راستے میں پھنسے ہوئے ہیں،عدالت نے آئینی درخواست پر وفاقی وصوبائی سیکرٹری داخلہ ومتعلقہ کمشنرزکونوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے