آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ معیشت سےمتعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں جب کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ہدف کامیابی سے حاصل کی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے ، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے،

حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ قرض پروگرام کی منظوری دے گا تاہم آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے اصلاحات ناگزیرہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں کردار ادا کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں، نجی شعبے کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے،محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے ،توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کرنا ہوں گی، غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کو بڑھانا ضروری ہے، پرائیوٹ سیکٹرکوآگے آنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے