مرکزی امیر کی کال ملتے ہی بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے احتجا جی د ھر نا دیا جائیگا،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے کہاکہ مرکزی امیر کی کال ملتے ہی بجلی قیمتوں،ٹیکسز،مہنگائی اور بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل،امن کے قیام،حقوق کے حصول کیلئے بہت جلد کوئٹہ میں بھی عظیم الشان احتجاجی دھرنا دیاجائیگا انتظامات شروع کرنے کیلئے صوبائی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں کمیٹی قائم،بلوچستان میں بدامنی،شاہراہیں بند،جلاؤ گھیراؤختم، شاہراہیں کھول کر نیٹ ورک بحال کرکے پرامن احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کیے جائیں جلاؤ گھیراؤ،تشدد،طاقت کا استعمال سے مسائل میں اضافہ ہوگاپہاڑوں پر جانے کے بجائے سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو خوش آمدید کے بجائے ردعمل،تشدد پر ابھارنا دانشمندی نہیں۔پہاڑوں پر جانے والے بھی غلط اور پرامن احتجاج کرنا بھی غلط پھر اہل بلوچستان مسائل کے حل کیلئے کونسا طریقہ اختیار کریں۔بلوچستان کے مسائل کے حل پرامن سیاسی جدوجہد،مذاکرات بات چیت اورآئینی قانونی جدوجہد کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ، نائب امیر وایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،بشیرا حمدماندائی،مرتضیٰ خان کاکڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ،سلطان محمد محنتی،حافظ محمد حنیف کاکڑ عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر اسلام آباد دھرنے رپورٹ،سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد،گوادر وبلوچستان کی صورتحال اسمبلی میں حکومت واپوزیشن کا کردار کے حوالے سے مشاورت وگفتگوہوئی۔گوادر صورتحال کے حوالے سے حکومت کااسمبلی کے اندر وباہر گوادر کے حقیقی نمائندے وایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو کسی مشاورت میں شامل نہ کرنے کی مذمت کی گئی۔مقررین نے کہاکہ گوادر کے حقیقی نمائندے کو بائی پاس کرکے زبردستی طاقت کے زور پر غفلت وکوتاہی کے فیصلے مسائل میں اضافے کاسبب بن رہے ہیں۔اجلاس میں کوئٹہ میں دھر نے تیاریوں کے حوالے سے صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر کی قیادت میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی گئی جس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلو چ،بشیراحمدماندائی،حافظ نورعلی افتخاراحمدکاکڑ شامل ہیں۔اجلاس میں اسلام آباد ھرن میں بلوچستان سے سینکڑوں اراکین وذمہ داران کی شرکت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاگیا کہ انشاء اللہ مرکزی کی کال ملتے ہی کوئٹہ میں بھی عظیم الشان دھرنا کیا جائیگا جوذمہ داران وارکان اسلام آباد ھرنے میں شریک نہیں ہوئے وہ لازمی شرکت یقینی بنائیں اسلام آباددھرنا بجلی و گیس ٹیرف،قیمتوں اور ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ مہنگائی کے خلاف ہے جماعت اسلامی واحد ملک گیر منظم حقیقی عوام جمہوری پارٹی ہے جوعوام کے حقوق کے حصول اور ظلم وبدعنوانی کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے حکومت عوام کے ساتھ فریب اور دھوکہ کرکے ذاتی مفادات اورآئی ایم ایف کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے غیر ترقیاتی اخراجات کم، سرکاری مراعات،مفت خوری کم کرکے عوام کو ریلیف دیاجائے بجلی گیس بلوں،خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ٹیکسزواضافے نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے ملک وقوم کو انتشارمشکلات میں دھکیلنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے ملکی سلامتی ترقی وخوشحالی کیلئے اور ظلم وجبر لاقانونیت ختم کرنے کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگاہم بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے اسلام آبادکی طرح کوئٹہ میں بھی بہت جلد دھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے