قانون ہاتھ میں لینے والے مظاہرین ہمارے صبر و تحمل کا مزید امتحان نہ لیں،وزیرداخلہ بلوچستان
گوادر:وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے گوادر میں آل پارٹیز کے رہنماں سے ملاقات کی ملاقات میں مختلف آل پارٹیز کے رہنماں، قبائلی عمائدین اور تاجربرادری شریک ہوئے، ملاقات میں ڈپٹی کمشنر احمود الرحمن اور ڈی آئی جیز سمیت اعلی حکام شریک ہوئے ملاقات میں حق دو تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلا، بی این پی کے ماجد سورابی، غلام حسین دشتی اور مولابخش موجود تھے، ملاقات میں احتجاج اور امن اومان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ بلوچستان نے پارٹیز رہنماں کو بتایا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت نے ہر فورم پر نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ حل کے حوالے سے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے ملک اور لوگوں کے درمیان اختلافات پیداکرنا بلوچستان کے عوام سے دشمنی کا مترادف ہے حکومت بات چیت پر یقین رکھتی ہے جس کے لیے ہر وقت تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ 14اگست کو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح سے پاکستان بلخصوص بلوچستان کی ترقی کا ایک نیا باب کھلے گا۔ صوبائی وزیرداخلہ نے وفد سے کہا کہ گوادر کی ترقی وخوشحالی کو روکنے کے لئے سازیشیوں کوروکنا ہوگا اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر گوادر کی صورتحال پر یک آواز بن کر آگے بڑھنا ہوگا وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے مظاہرین ہمارے صبر و تحمل کا مزید امتحان نہ لیں اس موقع پر آل پارٹیز کے رہنماں نے کہا کہ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ گوادر میں جاری احتجاج سے متعلق معاملہ افہام تفہیم سے حل کیا جائے اور مظاہرین سے مل کر مسلئے کا حل نکالنے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی\