بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر قلات میں بدستورچھوتے روز بھی مکمل شٹر ڈان ہڑتال جاری
قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر قلات میں بدستورچھوتے روز بھی مکمل شٹر ڈان ہڑتال جاری رہی، اشیا خوردونوش کی شدید قلت، ہڑتال کے باعث بینک و دیگر تجارتی مراکز بند ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں و پنشنرز کی پنشن بھی نہ مل سکیں، تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دی گئی کال پر قلات بازار بدستور تیسرے روز بھی تمام مارکیٹیں دکانیں بینکس و دیگر کاروباری مراکز مکمل بند رہیں اشیا خوردو نوش نا پید ہوچکی ہے، حتی کہ سبزی تک کی دکانیں و ریڑیاں بند ہونے سے گوداموں میں سبزیاں خراب جبکہ پیٹرول پمپس بھی بند ہونے سے پٹرولیم مصنوعات بھی غائب رہی قلات شہر کے عوام سمیت دیہی علاقوں سے قلات آنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سودا سلف خریدے بغیر واپس علاقوں کو روانہ، دوسری جانب قلات میں این 25 کوئٹہ کراچی شاہراہ مہلبی ہوٹل و سنگ داس کے مقام پر بدستور بند ہیں جہاں پر متعدد گاڑیاں و سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔