کوئٹہ، احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایڈووکیٹ قلندر رضا انتقال کرگئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایڈووکیٹ قلندر رضا انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر گوادر میں ہونے والے بلوچ راجی مچی پر ریاستی فورسز کے کریک ڈاؤن کے خلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح کوئٹہ میں بھی احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔احتجاج کے دوران ایڈووکیٹ قلندر رضا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔