آواران،طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال،پلوں،سڑکوں اور بندات کو نقصان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آواران میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پلوں، سڑکوں اور بندات کو نقصان پہنچا۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق بدھ کو آواران میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلے کے باعث نوکبد بند ٹوٹ گیا جس سے آبادی میں پانی داخل ہوگیا، سیلابی ریلے کے باعث چیل پل کو بھی جزوی نقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلوں کے باعث رابطہ سڑکوں کی متاثر ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق نقصانات کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ریلیف کا کام شروع کرتے ہوئے بند کی مرمت اور متاثرہ افراد کو ریلیف کا سامان مہیا کردیا گیا ہے۔