گودار میں پرتشدد ہجوم کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی جاں بحق، 16 جوان زخمی،آئی ایس پی آر

روالپنڈی:بلوچستان کے شہر گودار میں پرتشدد ہجوم کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی جاں بحق جبکہ 16 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گوادر میں پرتشدد ہجوم نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی جاں بحق ہوگیا ، 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ کا تعلق ضلع سبی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پرتشدد مظاہرین کے بلا اشتعال حملوں میں ایک افسر سمیت 16 جوان زخمی بھی ہوئے۔جوانوں پر حملہ نام نہاد بلوچ راجی مچی کی آڑ میں کیا گیا ، اشتعال انگیزی کے باوجود فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کیا جارہا ہے، تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے