گوادر آج جل رہاہے،گوادر میں جلسہ ہوتا تو کیا قیامت آجاتی،مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر آج جل رہاہے، جو ہماری ماوں بہنوں کو گولی دیتے ہیں اسکی مذمت کرتے ہیں، گوادر میں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں، دو فورسز کے اہلکارہیں اور ایک نوجوان کاتعلق خضدارسے ہے، قتل حکومت کرے یابی ایل اے کرے ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ کوئی ہائی وے بند نہیں ہوگا اگلے دن بلوچستان کے تمام ہائی ویز پر کنٹینر صوبائی حکومت نے لگائے گوادر میں جلسہ ہوتاتو کیاقیامت آجاتی ہیں، انکے مطالبات سے اختلاف ہے، مجھے گالیاں دی گئیں گوادر کا انتخاب کیوں کیاگیا ہم جانتے ہیں مگر حکومت کیوں ان مقاصد کو پورا کرنے دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر کامنتخب نمائندہ ہوں حکومت نے مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیاکہ انہیں کس طرح ڈیل کرناہے،موبائل نیٹ ورک بندکرنا، پہیہ جام کرنا کونسا راستہ ہے، طاقت کے استعمال نے بلوچستان کو قبرستان میں بدل دیاہے، بلوچستان میں جتنے فیصلے ہوتے ہیں ان سے کابینہ کو اس کاعلم نہیں ہے، کیاچوکیدار کے کہنے پر گھر کے فیصلے کریں گے، کیا ہم چوکیدارسے ناپوچھیں کہ ہماری عزت محفوظ نہیں، بھتہ کون لیتاہے،گوادر میں کرفیو ہے، اشرف بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا گیاہے،سی پیک کی حفاظت ہم کریں گے، گولی سے سی پیک کی حفاظت نہیں ہوسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے