گوادر کی راجی مچی کو ملک دشمن اور عوام کی شر کت کو شرپسندی سے تعبیر کرنا مضحکہ خیز ہے،امان اللہ کنرانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سپر یم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر ا مان اللہ کنر انی نے گو ادر کی راجی مچی کو ملک دشمن اور عوام کی شر کت کو شر پسند ی سے تعبیر کر نے کو مضحکہ خیز قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ پورے بلوچستان سے لوگ اپنے خرچے پر تفتان سے گوادر و کوہ سلیمان سے گوادر و نصیرآباد سے گوادر و سریاب و کلی اسمائیل سے گوادر و خضدار آواروں لسبیلہ کیچ و پنجگور و حب سے گوادر کا سینکڑوں کلو میٹر سفر کرکے رضاکارانہ ایک پْرامن جلسے میں شرکت کرنے والے سب ملک دْشمن ہیں محبت وطن وہی ہیں جن کو تنخواہیں و گاڑیاں و نوکریاں و مراعات ملتی ہیں جو گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ائیرکنڈیشن کمروں میں ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں اگر یہی پیمانہ ہے تو حکومت کے دعوے کے مطابق عوام کی اکثریت لاکھوں کی تعداد میں گذشتہ دو دنوں سے سڑکوں پر سرکار کے مراعات یافتہ ائیرکنڈیشن کمروں سے ایک درجن افراد بیانات داغ رہے تھے کیا محبت وطن کی تعداد بس اتنی ہے قطعا”یہ تفریق و تقسیم دْرست نہیں سب لوگ خاک وطن کی محبت سے سرشار ہیں مراعات یافتہ محض عوام و ریاست کے درمیان دوریاں پیدا کرکے اپنی دْکان چمکا رہے ہیں کل دراصل سرکار عوام کے درمیان ریفرنڈم تھا امن و عوام جیت گیا بندوق و بندوق بردار سرکار ھار گیا جلسہ پھر بھی ہوا مگر بین الاقوامی جگ ہنسائی ہونی تھی ہوگئی جب بسوں کے ٹائروں کو گولیاں مار کر نقصان پہنچایا جارہا تھا اور پتھر کے مقابلے میں گولی چلا کر غیر مسلحہ پْرامن شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔