ماہ رنگ بلوچ کی جرات کے سامنے مجھ سمیت سردار اختر،ڈاکٹر مالک ان کی برابری نہیں کرسکتا ہے،میراسرار زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سربراہ امیرسرار اللہ زہری نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ہمت اور جرات کے سامنے مجھ سمیت سردار اختر مینگل یا ڈکٹر مالک بلوچ ہوجائے یا اس طریقے کے پارلیمانی سیاست کرنے والے ٹیپو سلطان بنے ہوئے ہیں یہ ملکر بھی ڈاکٹر ماہ رنگ جوتوں کے دھول کے خاک کے برابر نہیں ہوسکتے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ہمت اور جرات اتنی ہے کہ جتنا بھی اس کی بہادری کریں ہم نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ صورتحال یہ ہے کہ ہم اس وقت پارلیمانی سیاست کررہے ہیں پارلیمانی سیاست نے ہمیں ایسے ڈگر پر لا یا ہے اور ہمارے مائنڈ سیٹ بنا یا ہوا ہے کہ صبر اور تحمل کی چکر میں ہماری غیرت بھی کمزور پڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے