بلوچستان نیشنل پارٹی کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں اور جلسے میں شریک ہونے کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین و دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں اور جلسے میں شریک ہونے کا اعلان کرتے ہیں کارکن بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں، ریلی اور گوادر جلسے میں ضرور شرکت کریں بی این پی جلسے میں شرکت کرنے کیلئے جانے والوں کو روکنے، فائرنگ کی مذمت کرتی ہے پر امن جلسے کو پر تشدد بنانے پر حکومت کی سخت مذمت کرتے ہیں آٹھ فروری کو الیکشن کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا۔جن لوگوں کو اسمبلی میں بٹھایا گیا ان کا بلوچستان کے عوام اور ان کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں۔ بلوچستان کو تھانیداروں کے حوالے کیا گیا ہے جلسے میں شرکت کے لئے جانے والے مکمل غیر مسلح اور پرامن تھے۔ ویڈیوز میں واضح ہے کہ لوگ گاڑیوں میں بیٹھے تھے جن پر فائرنگ کی گئی۔ جلسہ اور احتجاج اور نقل و حمل کا حق آئین دیتا ہے آپ کیسے کسی کو کیسے روک سکتے ہیں۔ یہ عمل لوگوں کو سیاست دور، انتہا پسند کو فروغ دیگا اس عمل کو روکنے کیلئے بی این پی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے