بلوچ قوم کے اجتماع سے ریاست بوکھلاہٹ کا شکار ہے،بلوچ وطن پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچ وطن پارٹی گوادر میں ہونے والی راجی مچی میں شرکت کے لیے جانے والے قافلوں پر فاٸرنگ اور لوگوں کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے ۔بلوچ وطن پارٹی بلوچ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی صفوں کو مضبوط کریں اور بلوچ راجی مچی میں اپنی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بناٸیں۔ بلوچ قوم کے اجتماع سے ریاست بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آٸی ہے۔ پرامن جدوجہد ہر کسی کا حق ہے سڑکوں کو بند کرنا اور طاقت کے زور پر لوگوں کو روکنا ایک بزدلانہ عمل ہے اور اس بوکھلاہٹ سے ثابت ہوگیا کہ بلوچ قوم کے متحد ہونے میں ہی ان کی بقاء اور نجات ہے ۔ ایک دفعہ پھر بلوچ قوم سے اپیل ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے