بلوچ راجی مچی شرکاء پر فائرنگ،بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، کوئٹہ و مستونگ میں دھرنا جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن اور مستونگ واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

مستونگ کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے قافلے پر براہ راست فائرنگ کرکے درجن بھر مظاہرین کو زخمی کیا مذکورہ مقام پر شرکاء اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر دھرنا دیا ہے جبکہ شہر میں کاروباری مراکز بند ہیں۔

اسی طرح خضدار،زہری مستونگ،منگچر ،قلات خاران ،نوشکی اور دالبندین میں بھی تاجر برادری نے راجی مُچی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کاروباری مراکز بند کئے ہیں۔ دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے مقام پر بھی مستونگ واقعہ کے خلاف گذشتہ رات سے احتجاج جاری ہے۔

بلوچ یکجہتی کی مرکزی کال پر بلوچی راجی مچی گوادر کے قافلوں کو روکنے اور سانحہ مستونگ کے خلاف بلوچستان بھر میں کی طرح ضلع واشک سمیت بسیمہ اور ناگ میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث بسیمہ کے تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں بند اور سڑکیں ویران نظر آ رہے ہیں ضلع واشک میں گزشتہ روز پیش آنے والے بلوچی راجی مچی گوادر کے قافلوں کو روکنے اور سانحہ مستونگ کے خلاف‘ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہیں۔ بسیمہ میں بلوچی راجی مچی گوادر کے قافلوں کو روکنے اور سانحہ مستونگ کے خلاف بسیمہ بازار میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال سب تحصیل ناگ میں بھی بلوچ یک جہتی کال کی کال پر مکمل شٹر ڈوان ہڑتال اور دوکانیں بند رہے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں سے نکالنے والے قافلے رکاوٹیں عبور کرکے تربت ڈی بلوچ، تلار اور بزی ٹاپ تک پہنچ چکے ہیں۔جبکہ گوادر شہر کی طرف جانے والے تمام سڑکیں فورسز نے بند کرکے بھاری نفری تعینات کیا ہے۔خیال رہے کہ آج گوادر پدی زر میں تین بجے بلوچ راجی مچی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے