بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے لیکچرارزکے ٹیسٹ کا شیڈول ملتوی کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے محکمہ کالجز، ہائیر و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مختلف مضامین کے لیکچرار بی 17 میل و فیمیل کی آسامیوں کے لئے ہونے والے امتحانات ملتوی کر دئیے ہیں۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق بلترتیب 29 جولائی 2024، 30 اور 31 جولائی 2024 کو لیکچرز کی آسامیوں کےلیے ہونے والے سبجیکٹو امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں تاہم مذکورہ آسامیوں کے ٹیسٹ کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ باقی تمام امتحانات کا 7 اگست سے 27 اگست 2024 تک شیڈول کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے آفس میں انعقاد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے