بلوچستان میں گزشتہ ہفتے سے ایک خلفشار،سول مارشل لا نافذ ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز و دیگر رہنماوں کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتی ہے سیکرٹری اطلاعات نیشنل پارٹی اسلم بلوچ کہا کہ پہلے بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ تھے آئندہ بھی رہیں گے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے بلوچستان میں گزشتہ ہفتے سے ایک خلفشار، سول مارشل لا نافذ ہے اس ماحول کا ذمہ دار ریاست اور موجودہ غیر سیاسی و غیر سنجیدہ حکومت ہے، حکومت میں شامل لوگ اس خلفشار کا فائدہ اٹھانے والے ہیں فارم 47 کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت مسلط کیا گیا ہے بلوچستان میں سیاسی آزادی امن و ترقی ہوگی تو ان لوگوں کو کوئی پوچھے گا بھی نہیں ۔ انوکھا واقعہ ہے کہ دو روز سے حکومت پہیہ جام ہڑتال کرکے تمام سڑکیں بند رکی ہوئی ہیں ۔ مستونگ میں جلسے کے لئے جانے والوں کے ساتھ واقعہ بھی انوکھا ہے۔ جلسے کیلئے جانے والے قافلے کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ٹائر برسٹ کئے گئے جب شرکا گاڑیوں سے اترے تو ان پر براہ راست فائرنگ کی گئی 14 لوگ زخمی ہوئے۔ گوادر میں ایک طے شدہ پرامن جلسہ تھا، حکومت نے سڑکیں بند کردیں ۔وزیراعلی نے جلسے کیلئے نہ چھوڑنے کا اسمبلی میں اعلان کیا جو آئین کی خلاف ورزی ہے لاپتہ افراد کو عدالتوں پیش کیا جائے وگرنہ خلفشار بڑھتا جائے گا دو دنوں میں کوئٹہ سے 300 سے زائد لوگوں کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تمام گرفتار اور لاپتہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔