بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے ہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں چیئر مین مجلس قائمہ بر محکمہ مالیات، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ قواعد انضباط کار بلو چستان اسمبلی مجریہ 1974ء کے قاعدہ نمبر 180کے تحت تحریک پیش کریں گے کہ مجلس کی رپورٹ برڈ یفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا (تر میمی) مسودہ قانون مصدرہ 2024(مسودہ قانون نمبر 1مصدرہ 2024) کو ایوان میں پیش کیا جائے گا،جبکہ وزیر خزانہ بلو چستان میر شعیب نو شیروانی آئین کے آرٹیکل 171کے تحت اسپیشل آڈٹ رپورٹ براکاؤنٹس آف دبئی ایکسپو 2020بلو چستان انوسٹمنٹ کانفرنس ما لی سال 2021-22آڈٹ سال 2020-21ایوان میں پیش کریں گے، وزیر خزانہ آئین کے آرٹیکل 171کے تحت آڈٹ رپورٹ برا کاؤنٹس آف پبلک سیکٹر انٹر پرائزز حکومت بلو چستان آڈٹ سال 2021-22اور 2022-23ایوان میں پیش کریں گے، صوبائی وزیر خزانہ آئین کے آرٹیکل 171کے تحت آڈٹ رپورٹ بر اکاؤ نٹس صوبائی زکواۃ فنڈاور ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹیز بلو چستان آڈٹ سال 2023-24ایوان میں پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ زراعت اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔