لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 6زخمی

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق 6زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈی جی خان روڈ شیر جان کڈی کے مقام پر پیش آیا۔ ٓریسکیو حکام نے حادثے میں 9 افراد کے جاں بحق نے تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

علاوہ ازیں حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت مسافر کوچ میں پھنسے افراد کو نکلنے کی کوششیں کی۔بعدازاں پنجاب کے ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیا اور حادثے میں معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے