صوبائی حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی، نیشنل پارٹی کا لاتعلقی کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان نے لاپتہ افراد کے معاملے پر اعلیٰ اختیارات کے ساتھ پار لیمانی کمیشن تشکیل دے دیا۔ ہفتہ کو ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری داخلہ بلو چستان زائد سلیم کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے لاپتہ افراد کے معاملے پر پار لیمانی کمیشن تشکیل دے دیاہے جس کی سر براہی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو کر یں گے جبکہ اراکین بلو چستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ، اصغر ترین، مینا مجید بلوچ، پرنس آغا عمر احمد زئی اور سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم خان ممبران ہونگے، اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی کمیشن تمام لاپتہ افرادکے کیسزکا جائز ہ لیکر لا پتہ افرادکی بازیابی کے لئے کو ششیں اور ریاست مخالف و دہشتگردی کی سر گرمیوں میں ملوث نا ہو نے والے افراد کے خاندانوں کی معاونت کے لئے حکمت عملی مر تب کریگا۔۔ نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رہنما حکومت کی بنائی گئی ایسی کسی بھی کمیٹی کے نہ رکن ہیں اور نہ ہوں گے اور نہ اس حوالے سے نیشنل پارٹی کی پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔