بلوچستان میں عوام کو یرغمال بناکر کرفیو کا سما بنادیا گیا ہے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں اظہارخیال،حقوق مانگنا،جلسہ جلوس پرپابندی لگاناجمہوریت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بلوچستان کے عوام اب پانی،تعلیم وصحت کی سہولیات کے بجائے صرف لاپتہ جگرگوشے مانگ رہے ہیں۔اسلام آبادکی طرح بلوچستان میں بھی بڑے شاہراہوں بڑے شہروں کے دروازوں پرکنٹینرلگاکرآمدورفت بندعوام کویرغمال بناکرکرفیوکاسمابنادیاگیاہے۔جماعت اسلامی کادھرناعوام کولٹیروں کی لوٹ مارسے نکالنے کیلئے ہے۔انشا اللہ جماعت اسلامی عوام کوریلیف دیکربلوچستان کے عوام کوبھی جینے کاحق اورانسانی معاشی حقوق دلائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے حق دوعوام کودھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پسے ہوئے غریب مجبورعوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت اورادارے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والانہیں۔روزگاربرائے فروخت،ساحل وبارڈرپرمقتدرقوتوں کاقبضہ،عوام کیلئیکاروباروتجارت،روزگار بندہیں۔سب بڑی طاقتیں عوام کولوٹنے کیلئے آپس میں متحداورلوٹ مار،بدعنوانی میں ایک دوسرے کے ساتھی بنے ہوئے ہیں انہوں نے بدعنوانی کومنافع بخش کاروباربنادیاہے۔وسائل کی لوٹ مار،قومی دولت کوذاتی اکاونٹ وتجوری میں منتقلی جاری ہے انتخابات کومتنازعہ وکاروباربنادیاگیاعوام کے ووٹ کومستردکرکے مال وزرکواہمیت دیکرزیادہ بولی دینے والے کوعوام پرمسلط کیاگیاجوکامیابی کے بعدعوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ کرخرچ کیاگیاسرمایہ چارگناکرنے میں مصروف ہیں جماعت اسلامی ہرمظلوم کے ساتھی اورظالم وظلم کے خلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے