ہم پاکستان میں غلاموں کی طرز پر قطعانہیں رہیں گے،محمود خان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرا ہتمام ملک گیر احتجاج کے حوالے سے کوئٹہ میں ریلی منعقد ہوئی ریلی کی قیادت محمود خان اچکزئی نے کی ریلی میں پشتونخوا میپ،بی ین پی(مینگل)،نیشنل پارٹی،پاکستان تحریک انصاف،وحدت المسلمین کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی باچا خان چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہے میں بلوچوں کا بھی وکیل ہو پشتونوں کا بھی یہاں رہنے والے سب کا وکیل ہوں پاکستان میں ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پاکستان میں غلاموں کی طرز پر قطعانہیں رہیں گے جو پاکستان میں کسی کا حق ہوگا وہ ہمارا ہوگا ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اگر حکومت دہشتگردی کرنا چاہتی ہے تو وہ بھی مردہ آباد اگر کوئی فرقہ کرتا ہے وہ بھی مردہ آباد اگر کوئی پارٹی کرنا چاہتی تو وہ بھی مردہ آباد اپوزیشن کی جانب سے ہمارے وسائل کی طرف جس کا ہاتھ بڑے گا اس طرح کے جلسے جلوسوں سے ان کا ہاتھ روکیں گے ورنہ پھر دما دم ست قلندر ہوگا ہم جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں افغانستان ہمارا ملک ہے وہاں آج بھی پشتون رہتے ہیں ہزارہ،بلوچ اور دیگر اقوام کا وطن ہے اگر پاکستان بلوچوں سے ہمدردی چاہتا ہے یہا ں پشتونوں سے یا سندھیوں سے چاہتا ہے کہ ان کے ملک ان کے وطن میں جو وسائل ہے وہ ان کا حق ہے کو چھیننے نہیں دیں گے زور زبردستی کسی پر حکومت نہیں کی جاسکتی میں ایک تجویز دیتا ہو ں کہ ایک عبوری حکومت بناؤ جس میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہو ہم 6مہینے میں مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں کہ ووٹ کس طرح محفوظ ہوگا اس کے بعد جو جیت جائے وہ زندہ آباد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کے مختلف دوروں پر جب گئے اس الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی چاہیے وہ وکیل یا دانشور ہو انہوں نے اس اتحاد کو اس بنیاد پر ویلکم کیا یہ پہلا الائنس ہے ہماری صوبے کے ہزاروں سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کیا گیا ہے نام نہاد عدم استحکام آپریشن ایک بار پھر بلوچستان اور خبر پختونخوا میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے محمود خان اچکزئی کے والد خان صمد خان اچکزئی شہید اور دیگر آکابرین جب یہ ملک نہیں بنا تھا اس وقت بھی اپنے لوگوں کیلئے جدوجہد کررہے تھے سردار اختر مینگل ان کے والد سردار عطا اللہ مینگل کی زندگی جدوجہد سے بھری ہے حکومت عمران خان کو رہا کریں احتجاجی مظاہرے سے داؤد شاہ کاکڑ،علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔