ڈیرہ مراد جمالی،مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،دو بھائی جاں بحق

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے