چاغی،سیکورٹی فورسز نے گاڑیاں حراست میں لینے کے بعد36ڈرائیورز کو شدید گرمی میں صحرا میں چھوڑ دیا

چاغی(ڈیلی گرین گوادر)چاغی کے پاک افغان سرحدی علاقے چلگامی میں مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 36زمباد ڈرائیوروں کی گاڑیاں حراست میں لے کر انہیں شدید گرمی میں صحرا میں چھوڑ دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ڈرائیوروں کی ابتر حالت اور صحرا میں بھٹکنے کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگی ہیں۔ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ افراد ریکوڈک کے قریب مشکل میں پیاس کی وجہ سے نڈھال ہیں، جس کے سبب جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریکوڈک مائننگ کمپنی کی انتظامیہ نے فوری طور پر ان افراد کے لیے امدادی ٹیم روانہ کردی، جنہوں نے مشکل میں پھنسے افراد کو پانی، جوس، اور کھانے کی اشیا فراہم کیں اور انہیں بحفاظت نوکنڈی روانہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے