نوشہرہ،صحافی کے قتل میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

نوشہرہ(ڈیلی گرین گوادر) پولیس نے صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی واردات میں ملوث اجرتی قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اجرتی قاتل نے ایک لاکھ روپے کےعوض صحافی حسن زیب کو قتل کیا۔

صحافی حسن زیب کو قتل کرنے کی واردات کے دوران ملزم زوہیب موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور اجرتی قاتل بلال نے فائرنگ کی۔ صحافی حسن زیب قتل واردات میں مقتول کی پہلی بیوی کے بھائی کا کردار اہم ہے۔ مقتول کی پہلی بیوی کے بھائی نے اجرتی قاتل سے سودا کیا۔پولیس نے واردارت میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے