ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ سے مذاکرات اورجلسے سے متعلق تمام امور پر باتچیت کیلئے تیار ہیں،ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی خواتین اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دعوت دی کہ وہ آکر مذاکرات کریں مذاکرات سے ہی مسئلے افہام و تفہیم سے حل ہوتے ہیں وہ جلسہ ضرور کریں لیکن پہلے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت لے کر کریں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے پاکستانی فوج ہمارے ماتھے کا جومر ہے قانون کے دائرے میں رہ کر ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے ہم پورے بلوچستان کے خواتین کے حقوق کیلئے جدو جہد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربابہ بلیدی غزالہ گولہ فرح عظیم شاہ مینہ مجید اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی سے خواتین کے حقوق کیلئے ایک مشترکہ قرار داد منظور کرائی ہے جس کے تحت تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے خواتین بلوچستان کے خواتین کی خدمت کریں گے ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ہماری بہن ہے اگر وہ چاہیے تو ہم حکومت کی جانب سے ان سے مذاکرات کے لیے ان کے گھر جائیں گے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا جائے ورنہ جب قانون کو ہاتھ میں لے کر احتجاج کریں گے تو قانون ضرور حرکت میں آئے گا ہم پارلیمانی خواتین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دعوت دیتے ہیں کہ ہم آپ سے مذاکرات اور جلسے سے متعلق تمام امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے کاکس کے نام پر جو قرار داد گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی سے منظور ہوئی ہے اس میں تمام صوبے کے خواتین کے حقوق کے لیے جدو جہد کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں جو گزشتہ روز واقعہ رونما ہوا ہو افسوس ناک ہے اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کے عزت اور احترام کریں انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے ماں کے اگر وہ ہم سے ملنا چاہیے تو ہم ملنے کیلئے تیار ہیں پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی کارکن کا حق ہے لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر اگر احتجاج کیا جائے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جہاں جلسہ کرنا ہوں وہاں کے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینی ہوتی ہے دو سے تین جگہیں مینشن کرنا ہوتاہے جس پر ڈپٹی کمشنر آپ کو جگہ فراہم کرتا ہے اس وقت جو خلج پیدا ہوا ہے ہم چاہتے ہیں کہ نفرتوں کے بجائے محبت اور مذاکرات سے مسئلہ کو حل کیا جائے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صحیح سمت جارہی ہے جب بھی بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ کھڑی کردی جاتی ہے تاکہ بلوچستان ترقی نہ کرسکیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے ہم بھی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں تاہم امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے پاکستان ہمار ملک ہے اور فوج ہمارے ماتھے کا جومر ہے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اگر جلسہ کرنا ہے تو پہلے اجازت لینا پڑے گا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مینہ مجید کا کہنا تھا کہ جدوجہد کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس طرح سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کو گالم گلوچ سے کام نہیں چلتا جو بھی حکومت کے رٹ کو چیلنج کرے گا حکومت اپنے رٹ کو برقرار رکھے گی اس لیے ہم ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جہاں چاہیے ہم ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے