محکمہ تعلیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے،مستقل غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے،ڈپٹی کمشنر سبی
سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل سبی عبدالنبی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل مثباح فاطمہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لہڑی محمد اسلم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل لہڑی مسرت قادر ، آر ٹی ایس ایم کے کوارڈینیٹر مرزا اطہر بیگ اور دیگر نے شرکت کی آر ٹی ایس ایم کے ضلعی کوآرڈینیٹر نے ڈپٹی کمشنر کو غیر حاضر ملازمین ، غیر فعال اسکولوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ مستقل غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل اور میل کی غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں ناپسندیدگی کے اظہار کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تعلیم کا محکمہ انتہائی اہمیت کے حامل ہے جس کا تعلق نہ صرف بچوں کی تعلیم بلکہ بچوں کے مستقبل سے جڑا ہے کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ یا افسران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔