ضلعی سطح پر خواتین کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے "میری پہچان”جیسے منصوبوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔ یہ بات انہوں نے سماجی تنظیم دوچ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خواتین کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر وومن چیمبرز آف کامرس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے اقدامات کے لئے پرعزم ہے جن کے ذریعے خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں شامل ہونے، وسائل کا تبادلہ کرنے اور ایک دوسرے کی کاروباری کوششوں کو پذیرائی دینےکا موقع ملے گا۔ صوبائی مشیر نے نصیرآباد ضلع میں خواتین کے لئے تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر خواتین کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنءکمیونٹیز اور معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔ "خواتین کی تربیت اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنا، خاص طور پر نصیرآباد جیسے اضلاع میں، ہماری سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔