تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.2 ریکارڈ

تربت (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر مرکز تربت سے 24 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے