بلوچ راجی مچی کمپین،حب چوکی میں سمی دین اور ماہ زیب سمیت دیگر افرادکے خلاف ایف آئی آر درج
حب (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں گذشتہ دنوں راجی مچی کی تیاری کے سلسلے میں شرکت پر لاپتہ افراد کے لواحقین اور بی وائی سی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی صاحبزادی سمی دین اور لاپتہ راشد حسین کی بھتیجی ماہ زیب سمیت دیگر افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔
پولیس کا موقف ہے مذکورہ افراد نے پاکستان کے نفرت انگیز تقریریں کی ہے جبکہ ریاست مخالف پمفلٹ تقسیم کئے ہیں اور وال چاکنگ کی گئی ہے۔