نواز، شہباز کی غلطیوں سے عمران خان دوبارہ حکومت میں آسکتے ہیں، حامد میر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز شریف کی غلطیوں سے عمران خان کا نہ صرف جیل سے باہر آنا ممکن ہے بلکہ وہ حکومت میں بھی آسکتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کافی اختلافات رہے ہیں۔ آصف زرداری کو نواز شریف کی حکومت میں پہلی مرتبہ جیل میں ڈالا گیا، شہباز شریف بھی پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں جیل گئے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ آج اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ ساتھ ہیں تو اس کی وجہ عمران خان ہیں کیونکہ وہ پیپلز پارٹی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے دوستی پر آمادگی تو ظاہر کردی لیکن پیپلز پارٹی سے دوستی پر تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاتے، وہ ن لیگ کے ساتھ رہے گی، انکے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پیپلز پارٹی رضامند ہے، اس حوالے سے پہلے پیپلز پارٹی سے اور بعد میں شہباز شریف سے پوچھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے