شاہرگ کوئلہ کان میں حادثہ،5کانکن کان کے اندر پھنس گئے

ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)شاہرگ کوئلہ کان میں حادثہ پانچ کانکن کان کے اندر پھنس گئے، لیویز کنٹرول کے مطابق شاہرگ کوئلہ کان نمبر 160 ٹھیکہ دار گل محمد کے کول مائن میں مٹی کا تودہ گرا ہے میٹی کا تودا گرنے سے 5 کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے کوئلہ کان میں پھنسے پانچ کانکنوں میں سے تین کو زندہ نکال دیا گیا۔ جبکہ دو کانکن ابھی تک کوئلہ کان اندر پھنسے ہوئے ہیں کوئلہ کان میں پھنسے دو کانکنوں کو نکالنے کیلیے ریکسکو کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے