پنجگورپولیس کی کارروائی، پانچ مغوی بازیاب،دو مبینہ اغواکار گرفتار

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور سٹی پو لیس کا پا نچ مغو ی باز یاب اور دومبینہ اغو ا کار گر فتار کر نے کا د عوی آپر یشن کے دوران مبینہ اغو ا کار ابر اہیم اور محمد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ با زیاب مغو یوں میں کا شف، محمد ساجد، علی شیر، عا بد شاہ بابر شامل ہیں پو لیس کے مطابق گر فتار ملز ما ن نے گیا رہ روز قبل کا م کے بہا نے بلا کر تا و ان کے لئے اغو ا ء کیاتھا پنجگور پولیس نے اغوا کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا ایس ایس پی پنجگور سید فاضل شاھ بخاری کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی اور ٹیکنیکل ٹیم نے سراوان خدابادان کے علاقے میں اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران پانچ مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ دو مبینہ اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق لڑکوں کے اغوا میں ملوث دیگر شریک جرم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے