بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3 طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر3بجے ہوگا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر بلو چستان غزالہ گولہ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، ہا دیہ نواز، مینا مجید، شاہد روف اور ام کلثوم خواتین کو با اختیار بنا نے اور خواتین کے حقوق کی تر قی سے متعلق مشترکہ قرار داد پیش کریں گے،اجلاس میں وزیر خزانہ آئین کے آرٹیکل 171کے تحت آڈٹ رپورٹ بر حسابات حکومت بلو چستان آڈٹ سال 2023-24ایوان میں پیش کریں گے۔ اسمبلی اجلاس میں نو منتخب رکن بلو چستان اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے اور محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔