بجلی گھروں میں تھرکا کوئلہ استعمال کرنے سے قیمتوں پر بڑا اثر پڑیگا، وزیر توانائی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ چینی بجلی گھروں کو درآمدی کے بجائےتھرکا کوئلہ استعمال کرنےکا کہیں گے، تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی اور بجلی کی قیمت پر بہت بڑا اثر پڑےگا۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چینی بجلی گھروں کو درآمدی کے بجائےتھرکا کوئلہ استعمال کرنےکا کہیں گے، تھرکا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی اور بجلی کی قیمت پربہت بڑا اثر پڑےگا اور پاکستانی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم ہونے سے یہاں چینی پاورپلانٹس کو فائدہ ہوگا۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اس طرح منافع کی واپسی آسان ہوگی ڈالرکی صورت میں بہتر منافع کی پیشکش ہوگی، پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 200 ارب روپے سے زیادہ کی بچت ہوسکتی ہے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سالانہ100ارب روپےکا گردشی قرضہ کم کرنےکے لیے اسٹرکچرل ریفارمز لارہے ہیں، چین سےتوانائی قرضےکی ری پروفائلنگ پر رواں ماہ بیجنگ میں بات ہوسکتی ہے۔