آئیں غربت،منشیات فروشی، اور بیروزگاری کیخلاف مل کرکام کریں،نوابزادہ جما ل رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پیپلزپارٹی کے رکن قو می اسمبلی اوربلوچستان شہدافورم کے سربراہ نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے آزادی کانعرہ لگانے والی تنظیموں کوغربت،دہشتگردی اور منشیات فروشی کے خلاف مل کرکام کرنے کی دعوت دے دی، سوشل میڈیاپراپنے بیان میں جمال رئیسانی نے کہاکہ، آئیں غربت،منشیات فروشی، اور بیروزگاری کیخلاف مل کرکام کریں،جمال رئیسانی نے شکوہ کیاکہ حیرت کی بات ہے کہ آزادی کانعرہ لگانے پربنیادی مسائل پرکبھی بات نہیں کرتے،جمال رئیسانی نے کہاکہ دہشتگردی،بیروزگاری سے نجات ہی بلوچستان کے مسائل کاحل ہے،بلوچستان کے عوام روزگار اور دہشتگردی سے نجات چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے