ٹاور گرنے سے بارکھان اور کوہلو کو بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان کیسکو کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے رکھنی اور بارکھان کے درمیان 132kVکا ایک ٹاور گر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاور گرنے کی وجہ سے 132kV بارکھان اور کوہلو بجلی گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ٹاور کی مرمت کے سلسلے میں متعلقہ سائٹ پر سامان کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ ٹاور کی مرمت و تنصیب کا کام شروع کیا جارہا ہے جسے اتوار کی رات تک کام مکمل کر کے بارکھان اور کوہلو گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے