بنوں واقعہ، پختونخوا حکومت کا تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کوپبلک کیاجائےگا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہو جائے گی، کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ بنوں میں امن مارچ میں بھگدڑ مچنے سے 4 افراد جاں بحق مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پر عموماً سکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی کل کے ناخوشگوار واقعے کی ایک وجہ بنی، موجودہ دہشتگردی کی لہرکے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔ یاد رہے بنوں میں کل ہونے والے امن مارچ کے دوران اچانک فائرنگ سے بھگڈرمچ گئی تھی جس سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کوپبلک کیاجائےگا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہو جائے گی، کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ بنوں میں امن مارچ میں بھگدڑ مچنے سے 4 افراد جاں بحق مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پر عموماً سکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی کل کے ناخوشگوار واقعے کی ایک وجہ بنی، موجودہ دہشتگردی کی لہرکے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔ یاد رہے بنوں میں کل ہونے والے امن مارچ کے دوران اچانک فائرنگ سے بھگڈرمچ گئی تھی جس سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے